۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید عبد الملک بدرالدین حوثی رهبر جنبش انصارالله یمن

حوزہ/تحریک انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے انجمنِ علمائے یمن کے سیکرٹری جنرل عبدالسلام الوجیه کی رحلت پر تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اپنے ایک پیغام میں انجمنِ علمائے یمن کے سیکرٹری جنرل عبدالسلام الوجیہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملتِ یمن اور امت اسلامیہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم و مغفور ایک باعمل اور عاجز عالم تھے اور علم اور علماء کی خدمت، حق کا اظہار، ظالموں کے خلاف ڈٹ جانے اور خدا کے دشمنوں سے بیزاری کا مظاہرہ کرنے کے لئے بہت کوشش کرتے تھے۔

انصار اللہ یمن کے رہنما نے کہا کہ مرحوم الوجیہ نے امتِ اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کے لئے اہم کردار ادا کیا اور تفرقہ اور فتنہ پیدا کرنے کے لئے کئے جانے والے منصوبوں کا مقابلہ کیا اور امت اسلامیہ کے دشمنوں کی سازشوں اور امریکہ و اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کا مقابلہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

عبدالمالک حوثی نے یمن میں سعودی امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور امت مسلمہ کے مسائل بالخصوص مسئلۂ فلسطین کے حوالے سے مرحوم عبدالسلام الوجیہ کے ٹھوس اقدامات کو سراہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .